معاشی حالات اجازت نہیں دیں گے تو الیکشن اکتوبر2024 میں بھی ہو سکتے ہیںحافظ حمد اللہ

معاشی حالات اجازت نہیں دیں گے تو الیکشن اکتوبر2024 میں بھی ہو سکتے ہیں،حافظ …    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ معاشی حالات اجازت نہیں دیں گے تو الیکشن اکتوبر2024 میں بھی ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے ، یہ کرکٹ میچ نہیں سیاست ہے، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے،ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ معاشی حالات اجازت نہیں دیں گے تو الیکشن اکتوبر2024 میں بھی ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی مرضی کا الیکشن کمشنر ،چیف جسٹس اور آئین چاہتے ہیں ۔ مزید : قومی -علاقائی -اسلام آباد –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516404

اپنا تبصرہ بھیجیں