بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے یوم ثقافت پر اہلیان سندھ کو مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے یوم ثقافت پر اہلیان سندھ کو مبارکباد کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سندھ کے یوم ثقافت پر اہل سندھ کو مبارکباد پیش کی۔ یوم ثقافت سندھ پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت انڈس اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے، سندھی ثقافت کی ماں، موہنجو داڑو ہے، سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے، پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، پاکستانی نوجوان اپنی ثقافت کو دنیا میں جدید انداز سے اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ مزید : قومی -علاقائی -سندھ -کراچی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516381

اپنا تبصرہ بھیجیں