سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شامل ہونے کا … کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)میں شامل ہونے  کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ 7دسمبر کو جے یوآئی میں شمولیت کر رہا ہوں،ان کاکہناتھا کہ جمعیت علما اسلام میں شمولیت غیر مشروط ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ جے یوآئی بلوچستان میں ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انسانی المیہ ہے، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں ،جے یوآئی اور ہمارا یہ مشترکہ موقف ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی آئندہ بھی کرونگا۔نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ اور گوادر کو سرمائی دارالحکومت قرار دینے پر جے یوآئی نے ساتھ دیا تھا،بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے،ان کاکہناتھا کہ سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔ مزید : قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516377

اپنا تبصرہ بھیجیں