پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل عمران کی مذاکرات کی دعوت وزیراعظم کی زیرصدارت سینئر قیادت کا اجلاس جاری

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل، عمران کی مذاکرات کی دعوت، وزیراعظم کی زیرصدارت … لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مذاکرات کی دعوت اور پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت( ن) لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں ہونے والے اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی شریک ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ حمزہ شہباز نے نمبر گیم، ناراض حکومتی ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی،اجلاس میں تمام قانونی اور آئینی آپشنز پر بھی مشاورت جاری ہے،اعظم نذیر تارڑ قانونی معاملات پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل اورحکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت جاری ہے،پیشکش معاملے پر شہبازشریف، نوازشریف سے بھی مشاورت کریں گے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی کچھ دیر میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔ مزید : قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516053

اپنا تبصرہ بھیجیں