سائفر معاملے سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی سفیر اسد مجید کو اہم ترین عہدہ دے دیا گیا

سائفر معاملے سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی سفیر اسد مجید کو اہم ترین عہدہ … اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سازش کے سائفر کے معاملے سے شہرت حاصل کرنے والے سفیر اسد مجید کو سیکریٹری خارجہ امور تعینات کر دیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق فارن سروس کے گریڈ 22 کے افسر اسد مجید جو کہ پاکستان کے بلجیئم، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں سفیر تھے، انہیں فوری طور پر سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے. خیال رہے کہ عمران خان نے جس سائفر کے معاملے پر امریکی سازش اور رجیم چینج آپریشن کا بیانیہ تشکیل دیا تھا وہ اسد مجید نے ہی بھیجا تھا. وہ اس وقت امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات  سر انجام دے رہے تھے.  سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق  ڈاکٹر اسد مجید خان نے 34 سال پر محیط اپنے سفارتی کیریئر کے دوران کئی اہم سفارتی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں اور جاپان میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ وہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (امریکہ)، ڈائریکٹر جنرل (امریکہ)، ڈائریکٹر جنرل (مغربی ایشیا)، امریکہ میں پاکستان کے عبوری ناظم الامور، واشنگٹن میں پاکستان کے ڈپٹی چیف آف مشن ،صدارتی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری (خارجہ امور)، ڈائریکٹر جنرل (اقوام متحدہ) اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں منسٹر قونصلر کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے کیوشو یونیورسٹی جاپان سے انٹرنیشنل اکنامک اینڈ بزنس لاء(ایل ایل ڈی)میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ متعدد تعلیمی اداروں میں ریسورس پرسن بھی رہ چکے ہیں۔ مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515709

اپنا تبصرہ بھیجیں