افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ، گولیاں لگنے … کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے دارالحکومت افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ہوا ، فائرنگ سے سفارتخانے کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ قریبی عمارت سے کی گئی ، حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی محفوظ رہے جبکہ ناظم الامور کے گارڈ فائرنگ سے زخمی ہو گئے ، سکیورٹی گارڈ کے سینے پر تین گولیاں لگیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی “24 نیوز” کے مطابق جمعہ کی تعطیل کے باعث سفارتخانے میں زیادہ رش نہیں تھا ، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے ، گولی ناظم الامور کے انتہائی قریب سے گزرتی ہوئی گارڈ کو لگی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق فوری طور پر پاکستانی عملے کو وطن واپس لایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل میں اپنے ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔ مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515693
