مسلم لیگ (ن)کا پرویز الٰہی کیخلاف فوری تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ نجی ٹی وی کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن)کا پرویز الٰہی کیخلاف فوری تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ، نجی … لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کاہنگامی اجلاس ہوا جس میں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق ، حمزہ شہباز، سینئر رہنما، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور  اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پرمشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا  گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پرعدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں پیش کی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینےکیلئے گورنرپنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائےگی۔ مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515672

اپنا تبصرہ بھیجیں