وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست پر … اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو بھجوائی تھی ، وزارت دفاع نے درخواست منظور ی کیلئے وزیراعظم کو ارسال کی ، وزیراعظم شہبازشریف نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ۔ یاد رہے کہ 29 نومبر کوسابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کی ۔ مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515641
