آنے والے دنوں میں پاکستان میں کن کن چیزوں کی قلت ہونے والی ہے ؟ بری خبر آ گئی 

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کن کن چیزوں کی قلت ہونے والی ہے ؟ بری خبر آ گئی  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کیلئے جینا محال کر رکھاہے اور گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اعتراف کر لیا کہ ڈالر کا ریٹ فکس نہیں کر سکتے کیونکہ وہ افغانستان سمگل ہو رہاہے لیکن اس تمام صورتحال میں سینئر صحافی علی خضر نے ایک اور پریشان کن خبر سنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معیشت کے اعدادو شمار پر گہر ی نظر اور پکڑ رکھنے والے صحافی علی خضر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ ”سٹیٹ بینک نے بینکوں کے صدور کو ماہانہ درآمدی ادائیگیوں کا کوٹہ کم کرنے کی زبانی ہدایات جاری کی ہیں، ( علاوہ دفاع اور پٹرولیم ) میں دسمبر کے آغاز سے 35 سے 40 فیصد کمی کا کہا گیا ہے ، سپلائی چین میں رکاوٹ کے باعث آئندہ 2 سے3 ماہ میں خوراک سمیت کئی شعبوں میں قلت کی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔“ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کی ادائیگی کی تاریخ 3 سے 5 دسمبر ہے، سکوک کی ادائیگیاں مؤخر نہیں کریں گے، ایسا کرنے سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ملکی ساکھ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توقع تھی کہ ڈالر 200 روپے پر آئے گا، ڈالر کا ریٹ فکس نہیں کرسکتے، ڈالر افغانستان سمگل ہورہا ہے، اس سمگلنگ کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515302

اپنا تبصرہ بھیجیں