سپریم کورٹ اعظم سواتی پر درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر

سپریم کورٹ، اعظم سواتی پر درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سینیٹراعظم سواتی پر درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائرکر دی گئی، ڈاکٹر بابراعوان نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا،ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں ،استدعا ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے ۔ مزید : قومی -علاقائی -اسلام آباد –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515285

اپنا تبصرہ بھیجیں