اب بھی وقت ہے حکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیںشیخ رشید

 اب بھی وقت ہے حکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں،شیخ رشید راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اب بھی وقت ہے حکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں،الیکشن کوروکنے کےلئے جوبھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑےگاثابت ہوگیا،اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلے کاوقت ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے توکوئی ممبربیوقوف نہیں جواس کےساتھ کھڑانہیں ہوگا،اسمبلیوں کی تحلیل کےساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی۔ ان کاکہناتھا کہ تیل گیس بجلی کےلئے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کےلئے2ارب روپے ہیں۔چھڑی بدلی اوروزیرقانون دوبارہ آگئے لاہورکا فیصلہ فیصلہ کن ہوگا،آرپارہوگا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ اب بھی وقت ہے حکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں،الیکشن کوروکنے کےلئے جوبھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑےگا،ان کاکہناتھا کہ ثابت ہوگیاعمران خان کوہٹانافاش غلطی تھی۔ ان کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ماو¿ں اوربیٹیوں کی تضحیک کی ہے، دنیامیں تیل سستاپاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلے کاوقت ہے۔ مزید : قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515275

اپنا تبصرہ بھیجیں