آر می چیف کی تعیناتی کی تقریب میں رانا ثناءاللہ نے ایک ہی سوال بار بار پوچھ کر چوہدری پرویز الٰہی کو پریشان کر دیا پھر کیا ہوا؟ سینئر صحافی اسد علی طور نے بڑا دعویٰ کر دیا 

آر می چیف کی تعیناتی کی تقریب میں رانا ثناءاللہ نے ایک ہی سوال بار بار پوچھ کر … لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سینئر صحافی اسد علی طور نے اپنی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیاہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی تقریب کے دوران وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اسمبلی تحلیل کر نے کا سوال بار بار دہرا کر بڑی مشکل میں پھنسا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی اسد علی طور کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ چینج آف کمانڈ کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، رانا ثناءاللہ بطور وزیر داخلہ شریک تھے ، اس تقریب میں چاروں وزراءاعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا تھا ، جب چوہدری پرویز الٰہی آئے تو رانا ثناءاللہ سب کے بیچ میں ہی یہ کہنا شروع ہو گئے کہ ” چوہدری صاحب اسمبلی کب تحلیل کر رہے ہیں “ ، اب چوہدری پرویز الٰہی کبھی ادھر تو کبھی اُدھر دیکھیں، جب وزیراعلیٰ پنجاب کسی اور سے با ت کرنے لگیں تو رانا ثناءاللہ پھر سے کہنا شروع کر دیں اسمبلیاں کب تحلیل کر رہے ہیں ، تو چوہدری صاحب دوبارہ کبھی ادھر او ر کبھی اُدھر دیکھیں ، رانا ثناءاللہ نے اس دوران یہ بات چار مرتبہ کہی ، چوہدری پرویز الٰہی کو باقاعدہ سردیوں میں پسینے آنے لگ گئے ،پھر انہوں نے اتنا ہی کہا کہ ” رانا صاحب اللہ بہتر کرے گا “ اور جان چھڑوا کر چلے گئے ۔ اسد علی طور نے دعویٰ کیا کہ چوہدری صاحب نے تحلیل کر رہے اور جا کر عمران خان سے ملاقات بھی نہیں کر رہے تھے ، چینج آف کمانڈ کی تقریب سے واپس آئے ، دوپہر کا وقت تھا لیکن پھر بھی وہ ملاقات کیلئے نہیں گئے ، عمران خان کو بھی اندازہ ہے ، وہ جا کر سپیکر سبطین خان سے مشاورت کر رہے ہیں اور ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہم چوہدری پرویز الٰہی کے بغیر اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں ۔ چینج آف کمانڈ کی تقریب میں راناثناءاللہ صاحب نے پرویز الٰہی کے سردیوں کے دنوں میں پسینے نکال دیئے راناثناءاللہ نے چار مرتبہ چوہدری پرویز الٰہی سے پوچھا کہ اسمبلی کب تحلیل کررہے ہیں یہ سوال سن چوہدری پرویز الٰہی نظریں چرالیتے راناثناءاللہ صاحب تسی بڑے شرارتی او ???? pic.twitter.com/Ry61ddxdNo — Nadeem Siddiqui ???????? (@nsiddiqui366) November 30, 2022 مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515262

اپنا تبصرہ بھیجیں