گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی  ہے ،  گورنر سندھ کا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خالق حقیقی کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے اس نعمت سے نوازا۔   دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے گورنر سندھ کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی ہے،گورنر سندھ نے بذریعہ فون، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ میسج کے ذریعہ مبارکباد دینے والے تمام احباب کرام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515259

اپنا تبصرہ بھیجیں