سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن اراکین پر پابندی کیخلاف جلد سماعت کیلئے ن لیگ کی متفرق درخواست

سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن، اراکین پر پابندی کیخلاف جلد سماعت کیلئے ن لیگ …    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن اوراراکین پر پابندی کیخلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کر دی،متفرق درخواست رانا مشہود سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ درخواستیں 27 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھیں،16 نومبر کو دور رکنی بنچ نے درخواستیں سنگل بنچ کو بھجوائی تھیں،کیس کی سماعت میں تاخیر سے انصاف کو شکست ہونے کا خدشہ ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ مرکزی درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے ۔ مزید : قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514900

اپنا تبصرہ بھیجیں