پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کراچی میں سیاسی قوت کے مظاہرے کیلئے پنڈال سج گیا

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں سیاسی قوت کے مظاہرے کیلئے پنڈال سج گیا کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں آج کراچی میں نشتر پارک اور اطراف کے علاقوں کو پیپلز پارٹی کے پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،نشتر پارک میں یوم تاسیس کی مناسبت سے ہونے والے جلسے سے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ 30نومبر 1967 کو لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو اس جماعت کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے، روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی نے ہر گھر میں جگہ بنائی، اسلام ہمارا دین، جمہوریت ہماری سیاست، طاقت کا سرچشمہ عوام ، سوشلزم ہماری معیشت کے منشور کے ساتھ پیپلز پارٹی نے 1970 کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان میں زبردست کامیاب حاصل کی۔ مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514887

اپنا تبصرہ بھیجیں