مسلم لیگ (ن)کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ نجی ٹی وی کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن)کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، نجی … لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلا ف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔   نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق نواز شریف اور حمزہ شہباز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا ہے ، پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد جلدتحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق  پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ ماڈل ٹاون پہنچ گئے ہیں ، حسن مرتضی حمزہ شہباز سے اہم ملاقات کریں گے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق پی ٹی آئی کے اعلان پر مشاورت ہو گی۔ مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514520

اپنا تبصرہ بھیجیں