آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجوہ آج عہدے سے سبکدوش ہونگے

آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجوہ آج عہدے سے سبکدوش ہونگے    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب صبح 9 بجے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔جنرل عاصم منیر اس چھڑی کو ہاتھ میں لینے کے بعد پاکستان آرمی کی کمان سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن جائیں گے۔ مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514153

اپنا تبصرہ بھیجیں