لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے اہم سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا استعفی فوری طور پر منظور کر لیا گیا ہے ۔ نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق  جنرل فیض حمید نے جی ایچ کیو میں اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا جو کہ فوری طور پر قبول کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے اور ان کی مدت ملازمت اپریل 2023تک مکمل ہونی تھی تاہم انہوں نے قبل ازمدت ملازمت استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ابھی تک آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ مزید : Breaking News -اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514144

اپنا تبصرہ بھیجیں