صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ صدر عارف علوی سے آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔ ذرائع کامزید کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو سراہا، وزیراعظم نے آرمی چیف کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا، ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیا۔ مزید : قومی -علاقائی -اسلام آباد –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514118

اپنا تبصرہ بھیجیں