پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آ بھی جائے تو 3 دن میں فارغ ہوجائے گی: فواد چوہدری

پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آ بھی جائے تو 3 دن میں فارغ ہوجائے گی: فواد … اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آ بھی جائے تو 3 دن میں فارغ ہوجائے گی۔  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور ہوگا اور وزیراعلیٰ کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔(ن )لیگ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے پر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آ بھی جائے تو3 دن میں فارغ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی نمائندہ نہیں رہی ، پی ٹی آئی کے استعفوں کے نتیجے میں 64 فیصد نشستیں خالی ہوجائيں گی ۔ عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے تو سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ۔ مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513779

اپنا تبصرہ بھیجیں