عمران خان نے 13 جماعتوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دیاسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں معیشت بچانے پر نہیں شیخ رشید

عمران خان نے 13 جماعتوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی،اسمبلیاں بچانے پر مشورے … راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اکیلے عمران خان نے13جماعتوں  کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے ،اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں، معیشت بچانے پر نہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاسی دھنداتنی چھاگئی کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے اب تومفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈکلیئرہونے کے باوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتاہے ۔ ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائرکم ،سٹاک ایکسچینج ٹھس ،پیٹرول گیس ڈالرمہنگااورنایاب ہے، اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہورہے ہیں ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پرکام نہیں ہورہا۔ ایک اور ٹوئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ اگر567ممبراسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھے رہ کیاجاتاہے ،اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا،حکمران اوران کو لانے والے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں ،اکیلے عمران خان نے13 جماعتوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے۔ مزید : قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514067

اپنا تبصرہ بھیجیں