اگر آپ غیر سیاسی ہوگئے ہیں تو میں اور اعظم سواتی شلوار واپس اوپر کر لیں؟

” اگر آپ غیر سیاسی ہوگئے ہیں تو میں اور اعظم سواتی شلوار واپس اوپر کر لیں؟” راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان سے حراست کے دوران نئے آرمی چیف سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا اگر آپ غیر سیاسی ہوگئے ہیں تو میں اور اعظم سواتی شلوار واپس اوپر کر لیں؟ سلمان احمد نے نعرے لگائے، انہیں ننگا نہ کیجیے گا کیونکہ وہ اچھے نہیں لگیں گے، ننگا تو آپ نے کرنا ہے اس لیے ان کی جگہ ہم علی نواز اعوان کو پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کی جسامت ذرا بہتر ہے، ہماری طرف سے وہ پیش خدمت ہیں، آپ انہیں ننگا کرسکتے ہیں. آپ نے بیان دیا کہ آپ نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے، تو حضور سوال پوچھنا تھا کہ میں اور اعظم سواتی شلوار واپس اوپر کر لیں یا ابھی نیچے ہی رکھنی ہیں؟ کیونکہ وہ اسے اٹھا کر فلمیں بناتے تھے، مجھے نہیں پتا کہ میرے آگے یا پیچھے ایسا کیا خاص لگا ہوا ہے جس میں سے کچھ نکال کر نیوکلیئر بم میں استعمال کرنا ہے. اگر آپ نے شوق فرمانا ہے تو عمران اسماعیل سمیت کافی قیادت باقی ہے. میں نے 16 دن گزارے ہیں، میرے پاس کافی مسالہ ہے لیکن ابھی بولنے کا وقت نہیں ہے، ان 16 دنوں میں مجھ سے نئے آنے والے آرمی چیف کے بار میں بھی پوچھا گیا.  مزید : قومی -علاقائی -اسلام آباد –
Source : https://dailypakistan.com.pk/26-Nov-2022/1513494

اپنا تبصرہ بھیجیں