سعودی عرب میں ایک ہفتے میں ویزا خلاف ورزیوں پر 14 ہزار سے زائد افراد گرفتار

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں ویزا خلاف ورزیوں پر 14 ہزار سے زائد افراد گرفتار ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران  14 ہزار 133 افراد کو رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق  24 سے 30 نومبر تک کل 8,148 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا، جب کہ 3,859 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوششوں پر  اور مزید 2,126 افراد کو مزدوری سے متعلق مسائل پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے  کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیے گئے 377 افراد میں سے 51 فیصد یمنی، 37 فیصد ایتھوپیا اور 12 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔ مزید 40 افراد ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے،  جب کہ نو  افراد کو خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جو بھی شخص مملکت میں غیر قانونی داخلے میں مدد کرتا ہے، بشمول نقل و حمل اور پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید، 10 لاکھ ریال   تک کا جرمانہ یا گاڑیوں اور جائیداد کی ضبطی  کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید : عرب دنیا –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516139

اپنا تبصرہ بھیجیں