سعودی عرب میں منی لانڈرنگ پر 3 ملزمان کو 18 برس قید کی سزا

سعودی عرب میں منی لانڈرنگ پر 3 ملزمان کو 18 برس قید کی سزا ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں دو سعودی شہریوں اور ایک  رہائشی   کو منی لانڈرنگ کے جرم میں 18 سال قید اور ایک لاکھ 33 ہزار ڈالر  جرمانے کی سزا سنادی گئی ۔ اس سے قبل پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سعودی شہریوں نے متعدد اداروں کے لیے تجارتی رجسٹر جاری کیے تھے اور بینک اکاؤنٹس کھولے تھے۔ سعودی پریس ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق سعودی  شہریوں نے اس کے بعد رہائشی کو تجارتی رجسٹر اور بینک اکاؤنٹس حوالے کیے، جن کے ذریعے انہوں نے مالی لین دین کیا اور بڑی رقم مملکت سے باہر منتقل کی۔ پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ فنڈز ‘غیر قانونی’ ذرائع سے بنائے گئے کیونکہ ملزمان نے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے کمرشل رجسٹر کو کور کے طور پر استعمال کیا۔ عدالت نے بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم اور جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کی اتنی ہی مالیت کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔  رہائشی کو جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ مزید : عرب دنیا –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515337

اپنا تبصرہ بھیجیں