سعودی عرب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق لڑکی بچ گئی

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق، لڑکی بچ گئی  ریاض ( ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ریاض ریجن میں الرین، وادی الدواسر روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاندان کے7افراد اور فلپائنی خادمہ شامل ہے جبکہ تیرہ سالہ لڑکی حادثے میں محفوظ رہی۔خاندان کا سربراہ انجینئر محمد ابراہیم السعید رجال المع کمشنری کا رہائشی تھا۔ ابھا سے الرین وادی الدواسر روڈ سے ریاض جارہے تھے۔ مرنے والی خاتون کے بھائی ڈاکٹر عائض السعید نے کہا کہ ’خاندان کے لیے صبر مشکل ہورہا ہے۔ سفر سے قبل خاندان کے تمام افراد جمع ہوئے تھے اور خوش تھے۔ حادثے میں میری بہن، اس کا شوہر، دو بیٹیاں اور تین بیٹے ہلاک ہوئے۔ مزید : عرب دنیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں