خدشہ ہے افغانستان پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے،پاکستان کی دفاعی … واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ خدشہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے ، دہشتگرد پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر سکتے ہیں،پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ۔ نجی ٹی وی ” دنیا نیوز” کے مطابق نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم شراکت دار ہے ،دفاعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے ، ایسے تمام اقدامات اٹھائیں گے جن سے ہمارے مفادات متاثر نہ ہوں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان میں کسی کو شخصیت کی بنا پر ترجیح نہیں دی جاتی ، ہم پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہیں، رجیم چینج سے متعلق افواہ کی تردید کر چکےہیں ۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518104
