امریکی پولیس بالآخر 65 سال قبل قتل ہونیوالے ’Boy in the Box‘ کی شناخت کے قریب پہنچ گئی

امریکی پولیس بالآخر 65 سال قبل قتل ہونیوالے ’Boy in the Box‘ کی شناخت کے قریب پہنچ … نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پولیس 65سالہ قبل ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت کے بالآخر قریب پہنچ گئی۔این بی سی کے مطابق اس بچے کی عمر 3سے 7سال کے درمیان تھی، جس کی لاش ایک کارڈبورڈ کے باکس میں 25فروری 1957ءکو ملی تھی۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈلفیا سے ملنے والی اس لاش کی آج تک شناخت نہیں ہو سکی۔ اب ڈی این اے کی مدد سے پولیس اس کی شناخت کے قریب پہنچ گئی ہے اور پولیس کے مطابق آئندہ چند روز میں اس مقتول کی شناخت میڈیا کو بتا دی جائے گی۔  رپورٹ کے مطابق اس بچے کے پورے جسم پر زخموں کے نشانات تھے، جس سے اندازہ ہوتا تھا کہ اسے بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ آج تک اسے ’Boy in the Box‘ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے اور اس کے قتل کے الزام میں کوئی گرفتاری بھی نہیں ہو سکی۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518109

اپنا تبصرہ بھیجیں