کئی سال قبل قتل ہونے والی لڑکی مبینہ قاتل کی ماں نے ہی زندہ پکڑ لی

کئی سال قبل قتل ہونے والی لڑکی مبینہ قاتل کی ماں نے ہی زندہ پکڑ لی نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 7سال قبل قتل ہونے والی لڑکی قاتل کی ماں نے زندہ پکڑ لی۔ بھارتی ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کا ہے۔ لڑکی کی عمر اب 22سال ہے، جس کے قتل کے الزام میں 25سالہ وشنو نامی نوجوان اس وقت جیل میں ہے۔  وشنو پر الزام تھا کہ اس نے سات سال قبل اس لڑکی کو اغواءکے بعد قتل کر دیا تھا تاہم گزشتہ دنوں وشنو کی والدہ نے اس لڑکی کو اترپردیش ہی کے شہر ہاتھ رس میں زندہ دیکھ لیا۔ خاتون نے لڑکی کو زندہ دیکھ کر فوراً پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے لڑکی کو گرفتار کر لیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی شناخت کے لیے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جارہا ہے، جس کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس لڑکی کے باپ کی طرف سے وشنو پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا کہ ملزم شادی کا جھانسہ دے کر اس کی بیٹی کو اغواءکرکے آگرہ لے گیا اور وہاں اسے قتل کر ڈالا۔  پولیس نے وشنو کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تاہم وشنو کی والدہ کو پولیس اور لڑکی کے والد کی کہانی جھوٹی لگی۔ چنانچہ اس نے اپنے بیٹے کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دی۔بالآخر ہاتھ رس میں وہ ایک مذہبی تقریب میں اس لڑکی کو زندہ پکڑ لینے میں کامیاب ہو گئی۔  مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518107

اپنا تبصرہ بھیجیں