پیرومیں پہلی بار خاتون صدر بن گئیں

پیرومیں پہلی بار خاتون صدر بن گئیں لما(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیرو میں صدر کاسٹیلو کو عہدے سے ہٹا نے کےبعد ڈینا بولوارتے صدر بن گئی ہیں، وہ اس سے قبل ملک کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈینا بولوارتے پیرو کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہیں اور پانچ سال سے بھی کم عرصے میں منتخب ہونے والی چھٹی صدر ہیں، بولوراتے جولائی 2026 تک صدارت کی عہدے پر فائز رہیں گی، خبرایجنسی کےمطابق سابق صدر کاسٹیلو کو گرفتاری کے بعد حراستی مرکز منتقل کر دیا گیاسابق صدر کاسٹیلو کو بدھ کے روز کانگریس کی عارضی بندش کا غیر آئینی اعلان کرنے پر  عہدے سے ہٹانے  کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کم از کم کابینہ کے  سات وزراء اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے سابق صدر پر بغاوت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کاسٹیلو کے اقدام کے خلاف احتجاجا استعفیٰ دے دیا تھا، امریکا کی جانب سے  پرو کی نئی خاتون صدر کے منتخب ہونے پر خیرمقدم کیا گیا۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518046

اپنا تبصرہ بھیجیں