پولیس اہلکار اپنے ہی محکمے کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری میں ملوث نکلے

پولیس اہلکار اپنے ہی محکمے کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری میں ملوث نکلے نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس اہلکار اپنے ہی محکمے کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع بھنڈ میں گزشتہ ماہ پولیس کی 3گاڑیوں سے کم از کم 250 لیٹر ڈیزل چوری کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے نتیجے میں 2کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مطابق مزید تحقیقات میں 3 پولیس اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پانچوں اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے ۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517250

اپنا تبصرہ بھیجیں