افغانستان کے شہر بلخ میں بم دھماکا 5 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر بلخ میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے شہر بلخ میں آج صبح ایک آئل کمپنی  کی بس کے قریب دھماکا ہوا ہے ، جس سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں, لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ” ہندوستان ٹائمز “نے بلخ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ہیراتن  آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا  ہے ،دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517198

اپنا تبصرہ بھیجیں