بھارتی پنجاب میں سرحد کےقریب سے بی ایس ایف کا ہیروئن سمگل کرنے والا ڈرون پکڑ نے کا دعویٰ

بھارتی پنجاب میں سرحد کےقریب سے بی ایس ایف کا ہیروئن سمگل کرنے والا ڈرون پکڑ … نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب میں پاکستان بارڈر کے قریب بارڈر سیکیورٹی فورس نے ایک ڈرون پکڑ لیا جس کے ساتھ 5کلوگرام ہیروئن بندھی ہوئی تھی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہیروئن مبینہ طور پر پاکستان سے بھارت پہنچائی گئی تھی۔ پنجاب پولیس اور بی ایس ایف نے یہ مشترکہ کارروائی ضلع ترن تارن میں کھیم کرن کے قریب سرحد سے 2کلومیٹر کے فاصلے پر کی۔ یہ ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والا 6بلیڈز کا حامل ڈرون تھا۔ ڈی جی پی پنجاب پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل پر اس ڈرون کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں ہیروئن کے پیکٹ بھی دکھائے گئے ہیں جو اس ڈرون کے ذریعے سمگل کیے جا رہے تھے۔ بھارتی حکام کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے بھارتی پنجاب میں داخل ہونے والے3 ڈرون گزشتہ نومبر کے مہینے میں بھی مار گرائے تھے۔ مزید : ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516830

اپنا تبصرہ بھیجیں