ٹیسلا کی چین  میں ماہانہ ترسیل ریکارڈ ایک لاکھ  تک پہنچ گئی

ٹیسلا کی چین  میں ماہانہ ترسیل ریکارڈ ایک لاکھ  تک پہنچ گئی شنگھائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں ٹیسلا  کی فیکٹری سے الیکٹرک کاروں کی ترسیل نومبر میں اس وقت ریکارڈ سطح پر پہنچ  گئی جب امریکی کار ساز کمپنی نے چین کی بڑھتی ہوئی مسابقتی مارکیٹ میں مارکیٹنگ کی جارحانہ حکمت عملی اور پروموشنز کے طریقوں کو اپنایا۔  ٹیسلا نے گزشتہ ماہ ایشیا کی سب سے بڑی معیشت میں ایک لاکھ 291 کاریں ترسیل کیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔ اکتوبر میں ٹیسلا نے چین میں 71 ہزار 74 کاریں جب کہ 2021  کے اسی مہینے میں 52 ہزار 859 کاریں بھیجی تھیں۔ چین کی مسافر کار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کیوئی ڈونگشو نے کہاکہ ٹیسلا کے  شنگھائی پلانٹ سے سالانہ ترسیل ممکنہ طور پر 2022 میں ساڑھے سات لاکھ یونٹس تک پہنچ سکتی ہے۔ ٹیسلا کو دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکلز مارکیٹ (چین) میں اس وقت  شدید مقابلے کا سامنا ہے، جہاں حالیہ وباء اور لاک ڈاؤن نے بڑے شہروں جیسے گوانگزو اور چینگڈو میں الیکٹرک کاروں کے ممکنہ صارفین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ مزید : بین الاقوامی -بزنس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516802

اپنا تبصرہ بھیجیں