بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے بزنس مین شوہر کو قتل کردیا

بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے بزنس مین شوہر کو قتل کردیا ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر کاروباری شخص کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واردات بھارت کے شہر ممبئی کے مضافاتی علاقے سانتا کروز میں ہوئی جہاں 46سالہ کاجل شاہ نامی خاتون نے اپنے 45سالہ آشنا ہتیش جین کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کمل کانت شاہ کو زہر دے کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق کاجل اور ہتیش دونوں مقتول کی جائیداد ہتھیانا چاہتے تھے۔ قتل کے ارتکاب سے قبل کاجل نے انشورنس ایجنسیوں سے اپنے شوہر کی پالیسیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا تھا۔ ملزمہ اپنے 46سالہ شوہر کو سنکھیا اور تھیلیم کھانے میں ملا کر دیتی رہی، جن کی وجہ سے کمل کانت شاہ کے اندرونی اعضاءناکارہ ہو گئے۔ چند ماہ قبل کمل کانت کی والدہ سرلا کی موت بھی انہی علامات کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم اس وقت کسی کو شک نہ ہوا اور کاجل پولیس کی کارروائی سے بچ گئی۔ کمل کانت کی اپنی والدہ کی طرح ہی موت ہونے پر رشتہ داروں کو شک ہوا، جس پر پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کمل کانت کو سنکھیا اور تھیلیم جیسے زہر دیئے جاتے رہے تھے جن کی وجہ سے اس کے اعضاءناکارہ ہوئے اور اس کی موت ہوئی۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ اسے یہ زہر اس کا آشنا ہتیش جین لا کر دیتا تھا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516098

اپنا تبصرہ بھیجیں