قیدی کو محبت نامہ لکھنے پر خاتون اہلکار معطل

قیدی کو محبت نامہ لکھنے پر خاتون اہلکار معطل کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک جیل میں قیدی کو ’محبت نامہ‘ لکھ بھیجنے والی خاتون پولیس آفیسر کو نوکری سے معطل کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیوساﺅتھ ویلز کی ایک جیل میں تعینات یہ خاتون آفیسر عمر کی 20کی دہائی میں ہے، جس کی طرف سے قیدی کو لکھا گیا ’لو لیٹر‘ قیدی کے سیل سے برآمد ہوا۔ رپورٹ کے مطابق قیدی کے سیل سے خط برآمد ہونے پر خاتون آفیسر کو معطل کرکے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون آفیسر شادی شدہ ہے تاہم شوہر سے ناراضگی کے باعث الگ رہ رہی ہے اور دونوں کے مابین طلاق کی کارروائی چل رہی ہے۔آسٹریلوی قانون کے تحت قیدی کے ساتھ جیل عملے کے کسی رکن کا جنسی تعلق ثابت ہونے پر اسے 2ہزار200آسٹریلوی ڈالر جرمانہ اور 2سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔  مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516099

اپنا تبصرہ بھیجیں