افغان وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو فون کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت

افغان وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو فون، کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے … اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ  افغان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ان سے فون پر رابطہ کیا ہے اور افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور  پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہناہے کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملےکی سیکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے، رپورٹ کے مطابق ترجمان افغان وزارت خارجہ کا دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے  میں کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ٹیلی فون پر کہا ہے کہ ایسےحملے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔ مزید : اہم خبریں -قومی -بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516057

اپنا تبصرہ بھیجیں