یوکرین روس کے خلاف جنگ میں  10سے  13 ہزار  فوجیوں کو کھو چکا سرکاری حکام نے اعداد و شمار جاری کردیے

یوکرین روس کے خلاف جنگ میں  10سے  13 ہزار  فوجیوں کو کھو چکا، سرکاری حکام نے … کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کے صدارتی مشیر میخائیلو پوڈولیاک کا کہنا ہے کہ  یوکرین کی مسلح افواج نے روس کے خلاف جنگ میں اب تک 10  سے 13  ہزار فوجیوں کو کھو دیا ہے۔ یوکرین کے ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے گفتگو میں  میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ ہمارے پاس جنرل سٹاف  اور اعلیٰ کمانڈ کے سرکاری اعداد و شمار ہیں، اور ان کی تعداد 10 سے ساڑھے 12 یا 13 ہزار کے درمیان ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہم مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ مرنے سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پچھلے مہینے امریکہ کے  ایک جرنیل  نے اندازہ لگایا تھا کہ روس کی فوج کے یوکرین میں  ایک لاکھ  سے زیادہ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جب کہ یوکرین کی افواج کو بھی ممکنہ طور پر اسی سطح کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515701

اپنا تبصرہ بھیجیں