بجلی نہ ہونے پر موبائل کی روشنی میں لڑکے کی ہارٹ سرجری

بجلی نہ ہونے پر موبائل کی روشنی میں لڑکے کی ہارٹ سرجری کیف(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے دارالحکومت کیف سے ڈاکٹروں کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جو جنگ کی وجہ سے بجلی نہ ہونے کے سبب موبائل فونز کی فلیش لائٹس کی روشنی میں ایک مریض کا آپریشن کر رہے ہوتے ہیں۔ دی سن کے مطابق روسی بمباری کے باعث شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اور بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کی یہ ٹیم ایسی صورتحال میں بھی اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دینے میں مصروف ہوتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم ایک 14سالہ لڑکے کی اوپن ہارٹ سرجری کر رہی تھی، جب روسی فوج کی بمباری سے ہسپتال کی بجلی بند ہو گئی۔ہسپتال کے ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر میخائیل زیگریچک نے بتایا ہے کہ ہم آپریشن کے درمیان میں تھے جب بجلی بند ہوئی۔ ڈاکٹر میخائیل کا کہنا تھا کہ باقی آپریشن ہم نے موبائل فونز کی فلیش لائٹس کی روشنی میں مکمل کیا۔ خوش قسمتی سے لڑکے کا آپریشن کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ روسی افواج 20فروری 2022ءکو یوکرین پر حملے کے بعد سے دارالحکومت کیف پر مسلسل بمباری کر رہی ہیں اور اب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ میزائلوں اور بموں کی بوچھاڑ کے دوران آدھی تباہ ہو چکی عمارتوں میں رہنے کے عادی ہو گئے ہیں۔ مزید : ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515684

اپنا تبصرہ بھیجیں