باپ سے لڑائی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکے نے اس کی 9 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

باپ سے لڑائی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکے نے اس کی 9 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ … نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں باپ سے لڑائی کا بدلہ لینے کے لیے 15سالہ لڑکے نے اس کی 9سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ سفاکانہ واردات ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں ہوئی جہاں دو روز قبل ملزم کا لڑکی کے باپ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم نے آدمی کی بیٹی کو اغواءکیا اور کلیان ریلوے سٹیشن کے قریب ایک ویران جگہ پر لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش ملنے کے بعد علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی تو ملزم کی شناخت ہو گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔  دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ بچی کے باپ کے ساتھ اس کا دو روز قبل جھگڑا ہوا تھا اور اس نے ملزم کو زدوکوب بھی کیا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے بچی کو اغواءکرکے یہ گھناﺅنی واردات کی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بلیڈ کے ذریعے بچی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے آبزرویشن ہوم بھجوا دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515685

اپنا تبصرہ بھیجیں