شوہر نے بیوی کو قتل کرواکے ٹریفک حادثہ ظاہر کر دیا اور بیمہ کے تقریباً 2 کروڑ حاصل کر لیے لیکن پھر پولیس کے ہتھے کس طر ح چڑھا ؟ جانئے 

شوہر نے بیوی کو قتل کرواکے ٹریفک حادثہ ظاہر کر دیا اور بیمہ کے تقریباً 2 کروڑ … ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوہر نے بیوی کو قتل کروا کر اسے حادثہ ظاہر کرتے ہوئے بیمہ کی رقم لینے کی کوشش کی لیکن اس کی منصوبہ بندی چوپٹ ہو گئی  جب اسے اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں پیش آیا ، شوہر کی شناخت مہیش چند کے نام سے ہوئی ہے ، اس کی بیوی کے نام پر 1.90 کروڑ روپے کی بیمہ پالیسی تھی جسے حاصل کرنے کیلئے اس نے اپنی بیوی کو ہی قتل کروانے کا منصوبہ بنایا، مہیش نے منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کرائے کے قاتل کو 10 لاکھ روپے دیئے ۔ 5 اکتوبر کو مہیش کی بیوی شالو اپنے کزن راجوکے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مندر جار رہی تھی کہ راستے میں گاڑی سے ٹکرانے سے دونوں کی موت ہو گئی ،مہیش نے اپنی بیوی کے نام پر لی گئی 1.90 کروڑ روپے کی بیمہ بھی حاصل کر لی ۔ڈی سی پی نے بتایا کہ مہیش اور شالو کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ، شالو نے مہیش کے خلاف جہیز نہ دینے پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی 2019 میں درج کروایا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ منصوبے کے مطابق مہیش نے اپنی بیوی کو کہا کہ اسے پنڈت نے بتایا ہے کہ اگر تم 12 مرتبہ مندر کا دورہ کرو گی تو ہماری زندگی خوشحال ہو گی ، دوسری جانب اس نے کرائے کے قاتل کو 10 لاکھ روپے میں سے ساڑھے پانچ لاکھ بطور ایڈوانس دے دیا تھا ، جس کی شناخت مکیش سنگھ راتھوڑ کے نام سے ہوئی ہے ،، شوہر کی جانب سے دباﺅ آنے پر شالو نے اپنے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر مندر جانے کا فیصلہ کیا ۔ پولیس تحقیقات شروع کیں تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واضح دکھائی دیا کہ موٹر سائیکل سڑک کے کنارے پر جارہی ہے لیکن گاڑی والے نے جان بوجھ کر انہیں زور سے نیچے کی طرف جاتے ہوئے ٹکر ماری جس سے دونوں کی موت ہو گئی ، تحقیقات میں انکشاف ہواکہ مہیش نے 4مہینے قبل ہی اپنی بیوی کے نام پر بیمہ پالیسی لی تھی ۔ پولیس نے 5ملزمان کو حراست میں لے لیاہے جن میں مہیش، راجو ، مکیش سنگھ راتھوڑ، سونو سنگھ اور راکیش شامل ہیں۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515299

اپنا تبصرہ بھیجیں