وہ مندر جس کے تمام راہب منشیات کے عادی نکلے ہسپتال منتقل

وہ مندر جس کے تمام راہب منشیات کے عادی نکلے، ہسپتال منتقل    بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک مندر کے تمام راہب منشیات کے عادی نکلے اور انہیں نشے کی لت چھڑوانے والے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ مندر تھائی صوبے فیتشابن کے ضلع بنگ سام فن میں واقع ہے، جس کے 5راہبوں کے ڈوب ٹیسٹ کیے گئے اور سب کے نتائج مثبت آئے۔  رپورٹ کے مطابق ڈوب ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام راہبوں نے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا اور انتظامیہ کو بتایا کہ وہ منشیات سے جان چھڑانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں مگر ان کی ہر کوشش ناکام ہو رہی ہے۔ اس پر انتظامیہ نے تمام راہبوں کو نشہ چھڑوانے والے ہسپتال منتقل کر دیا۔  مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514915

اپنا تبصرہ بھیجیں