چین کے سابق صدر انتقال کر گئے

چین کے سابق صدر انتقال کر گئے  بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )جدید چین کے اہم ترین رہنما اور سابق صدر جیانگ زی من 96برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔  غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر جیانگ زی من کا انتقال شنگھائی میں ہوا، سابق صدر جیانگ زی من کو “لیوکیمیا “کا مرض لاحق تھا،خبر ایجنسی کے مطابق چین کے سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال کے باعث چینی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔ جیانگ زی من 1989 کے ٹیامن اسکوائر واقعے کے بعد برسر اقتدار آئے اور ان کا شمار جدید چین کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے،جیانگ زی من نے 1997 میں ہانگ کانگ کے پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا معاملہ دیکھا اور پھر 2001 میں چین کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مزید : اہم خبریں -بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514907

اپنا تبصرہ بھیجیں