بھارت میں نویں اور دسویں جماعت کے 5لڑکوں کو اپنی ہی کلاس کی لڑکی کو زیادتی کا … ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی شہر حیدرآباد کی پولیس نے نویں اور دسویں جماعت کے 5 طالبعلموں کو اپنی 17 سالہ کلاس فیلو لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ، لڑکوں نے اس گھناﺅنے فعل کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے واٹس ایپ پر شیئر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دراصل اگست میں پیش آیا جب لڑکی گھر پر اکیلی تھی ، اس وقت ملزم نے اپنے مکروہ فعل کی ویڈیو بنائی اور پھر دس دن کے بعد ان میں سے ایک لڑکا دوبارہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کیلئے گیا ۔ یہ واقعہ تو کئی ماہ قبل پیش آیا لیکن لڑکی نے اپنے اوپر گزرنے والی قیامت کے بارے میں والدین کو حال ہی میں آ گاہ کیا جس پر پولیس کو شکایت درج کروائی گئی ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور پانچوں لڑکو کو گرفتار کر لیاہے ۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514871
