روس نے یوکرین جنگ میں 160 جرنیلوں اور کرنلوں سمیت 1500 افسران کو کھو دیا بڑا دعویٰ

روس نے یوکرین جنگ میں 160 جرنیلوں اور کرنلوں سمیت 1500 افسران کو کھو دیا، بڑا …    ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نو ماہ سے زائد عرصے سے جاری یوکرین جنگ میں روس نے 1500 سے زیادہ فوجی افسران کو کھو دیا ہے۔  یہ تعداد ایک ٹویٹر ہینڈل KilledInUkraine  کے ذریعے مرتب کی گئی ہے، جو ہلاکتوں پر روسی مضامین پوسٹ کرتا رہتا ہے۔  انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں روس کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کے  ہلاک ہونے والے فوجی افسران  میں 160 جنرل اور کرنل شامل ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں، اعلیٰ امریکی جنرل مارک ملی نے کہا تھا کہ یوکرین میں ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، کیف کی افواج کو بھی اسی طرح کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ مارک ملی نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت کا ایک موقع ہے، اور یہ کہ روس یا یوکرین میں سے کسی ایک کے لیے بھی فوجی فتح ممکن نہیں ہے۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514549

اپنا تبصرہ بھیجیں