لڑکی کو قتل کر کے 35 ٹکڑ ے کرنے کا کیس آفتاب نے واردات کے بعد اپنی نئی دوست کو فلیٹ پر لا کر مقتولہ شردھا کی کیا چیز تحفے میں دی؟ پولیس نے پتا لگا لیا 

لڑکی کو قتل کر کے 35 ٹکڑ ے کرنے کا کیس، آفتاب نے واردات کے بعد اپنی نئی دوست کو … نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں پیش آنے والی قتل کی ہولناک واردات میں اہم انکشافات سامنے آ رہے ہیں، پولیس پوری طرح سے کیس کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے اور ہر قسم کے پہلو پر غور کرتے ہوئے تحقیق کی جارہی ہے تاہم اب انکشاف ہواہے کہ آفتاب پونا والا نے مقتولہ شردھا کی انگوٹھی اپنی نئی گرل فرینڈ کو تحفے میں دی جسے وہ قتل کے بعد فلیٹ پر لایا تھا، پولیس نے انگوٹھی حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آفتاب پونا والا نے شردھا کی جو انگوٹھی اپنی نئی گرل فرینڈ کی دی تھی وہ دراصل شردھاکوا س کے والد کی جانب سے دی گئی تھی ، بھارتی میڈیا نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ آفتاب اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ فلیٹ میں بالکل نارمل انداز میں بات چیت کر تا رہا اور اس نے اسے شک تک نہیں ہونے دیا کہ اس فلیٹ میں کوئی واردات ہوئی ہے ،جبکہ آفتاب نے اپنی نئی دوست کو گھر لانے سے قبل فلیٹ کی مکمل صفائی کی تھی ، لڑکی کو واپس جاتے ہوئے آفتاب نے شردھاکی انگوٹھی بھی دی ۔ پولیس کا کہناہے کہ انہیں قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا ایک اور آلہ ملا ہے جسے فرانزک کیلئے بھیج دیا گیاہے ، فرانزک ٹیم نے فلیٹ کے فرانزک کے دوران پانچ چھریاں تحویل میں لیں تھی جبکہ جنگل میں سرچ آپریشن کے دوران کلہاڑیاں بھی برآمد کی گئیں ۔ اس کے علاوہ پولیس نے اس شخص کو بھی گرفتار کر لیاہے جو آفتاب کو منشیات سپلائی کرتا تھا ، جس کی شناخت فیضل مومن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آفتاب کا دوست ہے ۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514516

اپنا تبصرہ بھیجیں