سوشل میڈیا کی محبت تین ہزارمیل دور سے ملنے آئی محبوبہ کو قتل کرکے نوجوان نے اعضا بھی فروخت کر ڈالے

سوشل میڈیا کی محبت، تین ہزارمیل دور سے ملنے آئی محبوبہ کو قتل کرکے نوجوان نے … لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعے محبت میں گرفتار ہو کر جنوبی امریکہ کے ملک پیرو جانے والے میکسیکن خاتون کو اس کے آشنا نے قتل کرکے اعضاءفروخت کر ڈالے۔ دی مرر کے مطابق میکسیکو کی 51سال بلانکا اریلانو نامی خاتون پیرو کے 37سالہ جوآن پیبلو جیزس ویلافیورتے سے ایک گیمنگ ایپلی کیشن پر ملی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ بلانکا میکسیکو سے 3ہزار میل کا سفر کرکے پیبلو سے ملنے پیرو چلی گئی۔ پیبلو جوز فیوسٹینو سینکز یونیورسٹی میں میڈیکل کا طالب علم ہے، جس نے بلانکا کو اپنے پاس بلا کر موت کے گھاٹ اتارا اور اس کے جسمانی اعضاءنکال کر فروخت کر دیئے۔ درحقیقت اس نے بلانکا کو اسی منصوبے کے تحت اپنے جال میں پھنسایا تھا۔  بلانکا کے ساتھ رابطہ ختم ہو جانے پر اس کی بھانجی کیرلا اریلانو نے پیرو میں پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے جب تلاش شروع کی اور پیبلو سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔  مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514133

اپنا تبصرہ بھیجیں