جنوبی کوریا میں ایک ہی خاندان کےدو نوعمر بچے مردہ جبکہ والدین تشویشناک حالت میں پائے گئے

جنوبی کوریا میں ایک ہی خاندان کےدو نوعمر بچے مردہ جبکہ والدین تشویشناک حالت …    سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے ایک گھر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد میں سے دو نوعمر بچے مردہ اور ان کے والدین بے ہوش پائے گئے ۔ انچیون پولیس سٹیشن کے مطابق انچیون کے ایک ہائی سکول کے ٹیچر نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر 112 پر کال کی اور بتایا کہ کلاس کے بچے سکول نہیں آئے جس پر پولیس نے سکول کے بچوں کے گھر کا دروازہ کھولا جہاں پر 2 سگے بھائی اور اُن کے والدین بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے خاندان کے 4 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن بچے انتقال کر گئے اور ان کے والدین جن کی عمر 40 سال ہے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ابھی تک بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔پولیس کےمطابق گھر سے دوائیوں کا ایک پیکٹ ملا ہے جو نیند کی گولیاں لگ رہی ہیں اور ایک آتش گیر مادہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا۔ پولیس موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹیفک انویسٹی گیشن بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے کہا، “بیرونی مداخلت کے کوئی نشان نہیں ملے،” اور “مختلف حالات میں تحقیقات جاری ہیں۔” مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514087

اپنا تبصرہ بھیجیں