جہاز میں ہنگامہ کرنے والے شخص کوسزا سنا دی گئی

جہاز میں ہنگامہ کرنے والے شخص کوسزا سنا دی گئی سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں ایک 40 سالہ شخص کو بچے کے والدین کو ہوائی جہاز میں بچے کے رونے پر شور مچانے پر ان پر تھوکنے اور مارنے کے جرم میں سزا سنا دی گئی ہے۔  جنوبی کوریا کی جیجو ڈسٹرکٹ کورٹ نے جنوبی کوریا کے 46 سالہ شہری جو کیونگکی صوبے کا رہائشی ہے کو 1 سال 6 ماہ قید اور 3 سال جیل کی معطل سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم پر حملہ اور ایوی ایشن سیکیورٹی ایکٹ کے تحت ہوائی جہاز میں تشدد اور جہاز میں امن وامان کے تحفظ میں رکاوٹ کی بنیاد پر مقدمہ چلایا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کوریا کے کیمپو ائیرپورٹ سےکوریا کے جزیرے جیجو کے ایئرپورٹ جانے والی ایئر بوسان کی فلائٹ میں مجرم اپنی سیٹ سے اٹھا اور روتے ہوئے بچے کے والدین کو کہا کہ اگر آپ کا بچہ تعلیم یافتہ نہیں ہے تو جہاز میں مت جائیے اور آپ نے ایسے بچے کو جنم ہی کیوں دیا۔ اِس کے علاوہ مجرم پر فلائٹ اٹینڈنٹ کے منع کرنے کے باوجود اپنا ماسک اتارنے، بچے کے والد کے چہرے پر تھوکنے اور اسے زخمی کرنے کے لیے کالر سے پکڑنے کا بھی الزام تھا۔ مزید : بین الاقوامی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514089

اپنا تبصرہ بھیجیں