لاہور خواجہ سراؤں کے پہلے سکول کا افتتاح

لاہور ،خواجہ سراؤں کے پہلے سکول کا افتتاح لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت پہلا ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح کردیا گیا  ہ، جہاں خواجہ سراؤں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارت کی تربیت بھی دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق اس سکول کے آغاز کے بعد پنجاب میں ٹرانس جینڈرز کے لیے بنائے گئے سکولوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، وزیر برائے پنجاب سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ مراد راس نے لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ کے قریب نیو گارڈن ٹاؤن میں واقع ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح کیا، اس موقع پر سول سوسائٹی کے کارکن، ماہرینِ تعلیم، ٹرانسجینڈر اور دیگر افراد موجود تھے۔  گزشتہ سال کے دوران محکمہ کی جانب سے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 3 ٹرانسجینڈر ٓاسکول کھولے گئے ہیں ، یہ ادارے پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری تک مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی کڑھائی، کھانا پکانے اور میک اپ سمیت کئی مہارت کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ لاہور میں بنایا گیا اسکول دو شفٹوں میں کام کرے گا، پہلی شفٹ میں طلباء کو تعلیم دی جائے گی جبکہ دوسری شفٹ میں انہیں فنی مہارت کی تربیت دی جائے گی، طلبا کو مفت کتابیں، یونیفارم، اسکول بیگ اور پک اینڈ ڈراپ کی سروس حکومت برداشت کرےگی۔ اسکول میں تقریباً 36 ٹرانسجینڈر افراد نے داخلہ لیا ہے، یہ اسکول گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول برکت مارکٹ، نیو گارڈن ٹاؤن میں واقع ہے،لڑکیوں کے اسکول کا ایک حصہ ٹرانس جینڈر اسکول کے لیے مخصوص کیا گیا تھا جہاں ٹرانسجینڈر کے لیے تین کلاس رومز پر مشتمل دو منزلہ عمارت تعمیر کی گئی۔ مزید : تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -لاہور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518039

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں