سائنس بھی مان گئی صبح جلدی اٹھنے کا حیران کن فائدہ

سائنس بھی مان گئی، صبح جلدی اٹھنے کا حیران کن فائدہ اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) سحر خیزی کے بے شمار فوائد ہیں، جن سے ہمارے دین اسلام نے ہمیں آگاہ کیا ہے۔ اب ایک سائنسی تحقیق بھی میں صبح جلدی اٹھنے کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف اوٹاوا کے ماہرین نے اپنی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو لوگ صبح جلدی اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں، وہ دوسروں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیںا ور ان کا آئی کیو لیول زیادہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف اوٹاوا سلیپ ریسرچ لیبارٹری کے ڈائریکٹر سٹورٹ فوجیل نے بتایا ہے کہ اس تحقیق میں سونے کے وقت، نیند کے دورانیے اور شرکاءکی عمر سمیت دیگر کئی عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ صبح جلدی اٹھنے والوں کا نہ صرف آئی کیو لیول زیادہ ہوتا ہے بلکہ ان کی بول چال کی صلاحیت بھی دوسروں سے بدرجہا بہتر ہوتی ہے۔ ذہنی صحت کے حوالے سے ان فوائد کے علاوہ صبح جلدی بیدار ہونے والوں کی جسمانی صحت بھی دوسروںسے بہتر ہوتی ہے۔ مزید : تعلیم و صحت –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515681

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں